حکومت خیبر پختونخوا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانس پشاور کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کی گئی تھی، تاہم اسے منظور نہیں کیا گیا۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں، اسی لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔
ان کے مطابق موجودہ حالات میں حکومت کی کوشش ہے کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور سفری اخراجات میں اضافہ نہ ہونے دیا جائے۔











