پاکستان اور برطانیہ کے درمیان موسمیاتی شعبے میں تعاون کا نیا سنگِ میل

پاکستان اور برطانیہ نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کو باضابطہ شکل دے دی ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر مصدق ملک اور برطانیہ کی وزیر عزیر ڈویلپمنٹ نے اہم معاہدے پر دستخط کیے۔

تقریب سے گفتگو میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک گزشتہ کئی برسوں سے ماحولیات کے محاذ پر ایک دوسرے کے پارٹنر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی اثرات کا سامنا شدید ترین سطح پر ہے جہاں تباہ کن سیلابوں نے ملک کو بری طرح متاثر کیا۔

وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ حالیہ سیلابی واقعات میں 4700 افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ 17 ہزار سے زائد افراد زخمی یا عمر بھر کی معذوری کا شکار ہوئے۔ ان کے مطابق 4 کروڑ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے اور معاشی نقصان مجموعی قومی پیداوار کے بڑے حصے پر اثر انداز ہوا۔

اس موقع پر برطانوی وزیر پلاننگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ “یو کے پاکستان گرین کمپیکٹ” ماحول کے تحفظ کے لیے نہایت اہم منصوبہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کی عوام کو موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے خطرات سے محفوظ بنانا اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت موثر اقدامات کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں