اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار،پی اے اے

اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے دارالحکومت کی فضائی حدود بند ہونے کی گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیل رہی تھیں کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے والی پروازوں کو موڑ دیا گیا ہے اور فضائی حدود بند کر دی گئی ہے۔

اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے پی اے اے کے ترجمان نے وضاحت کی کہ اسلام آباد کی فضائی حدود مکمل طور پر کھلی ہیں اور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بغیر کسی تعطل کے جاری ہے۔ ان کے مطابق تمام پروازیں اپنے معمول کے شیڈول کے مطابق آ جا رہی ہیں۔

اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ یا غلط خبروں پر یقین نہ کریں۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد کی فضائی حدود اور ایئرپورٹ کا نظام معمول کے مطابق فعال ہے اور مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں