شاہین آفریدی نے اچھی پرفارمنس پرملنے والا پلاٹ ساتھی کرکٹر جلات خان کو تحفے میں دیدیا

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار پرفارمنس پر خود کو ملنے والا پلاٹ ساتھی کرکٹر جلات خان کو تحفے میں دے دیا۔

21 فروری کو کراچی میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دی جس میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ کپتان شاہین آفریدی کے نام رہا جنہوں نے 3 وکٹیں لیں اور ساتھ ہی شاندار کیچ بھی کیے۔

تاہم میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں قلندرز کے مینیجر ثمین رانا نے اعلان کیا کہ شاندار کارکردگی پر شاہین کو قلندرز سٹی میں ایک پلاٹ دیا جاتا ہے۔

ثمین رانا کے اعلان کے بعد قلندرز کے پورے اسکواڈ نے تالیاں بجائیں جب کہ شاہین نے سب کو خاموش کراتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے یہ جلات خان کو تحفے میں دیا’۔

شاہین آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین تبصرے کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں