یوکرین کا روسی حملوں میں 262 ایتھلیٹس کی ہلاکت کا دعویٰ

یوکرین نے دعوٰی کیا ہے کہ جنگ میں روسی حملے کے نتیجے میں یوکرین کے 262 ایتھلیٹس ہلاک ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوکرین کے وزیر کھیل وادیم ہٹسیت نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی حملوں میں 363 اسپورٹس کے ادارے تباہ اور 262 ایتھلیٹس ہلاک ہوچکے ہیں۔

یوکرین کے دورے پر آئے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جمناسٹک کے صدر موریناری واتنابے سے ملاقات کے دوران وادیم ہٹسیٹ کا کہنا تھا کہ روس کے کسی ایتھلیٹ کو اولمپکس یا دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب روسی ایتھلیٹس اس جنگ کی حمایت کرتے ہیں اور اس جنگ کی حمایت میں منعقد ہونے والی تقریبات میں بھی شرکت کرتے ہیں۔ تاہم دوسری جانب بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے روسی اور بیلاروسی ایتھلیٹس کی بین الاقوامی مقابلوں میں واپسی کی سفارش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں