قبائلی اضٌلاع اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کے طلبہ نے رہائی کے بعد دوبارہ ہائیرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے باہر احتجاج شروع کردیا ہے.
متاثرہ طلبہ دو ہفتے سے طلباء ہائر ایجوکیشن کمیشن کے باہر احتجاج کررہے ہیں اورگزشتہ روز اسلام آباد پولیس نےان طلبہ کو گرفتار کیا تھا جنھیں مختلف سیاسی رہنماؤں کی مداخلت کے بعد 3 گھنٹے بعد رہا کیا گیا.
واضح رہے کہ وفاقی حکومت قبائلی اضلاع اور صوبہ بلوچستان کے طلباء کے لئے میڈیکل سیٹیں مختص کرنے کا اعلان کر چکی ہے.
اعلان کے مطابق پاکستان کے مختلف میڈیکل کالجز میں قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے طلباء کو مخصوص نشستوں پر داخلے دئیے جائیں گے.
احتجاج میںشریک طلبہ کا الزام ہے کہ ایچ ای سی حکام ہماری مختص نشستوں اور کوٹہ میں ردوبدل کر کے انہیں سیلف فنانس پر بیچنا چاہتے ہیں.
دوسری جانب ایچ ای سی حکام کے مطابق ان کے پاس قبائلی اور بلوچستان کے طلباء کے لئے مختص کردہ نشستوں پر فنڈز موجود نہیں ہیں.