سینیٹ الیکشن کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات منظوری کا معاملہ ،پشاورہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس

پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن کیلئے مراد سعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید، خرم زیشان اور اظہرمشوانی کے کاغذات منظوری کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن اور فریقین سے یکم اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات منظوری کیخلاف درخواستوں پر جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشدعلی نے سماعت کی۔

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور مراد سعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید، اظہرمشوانی اور خرم ذیشان کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور فریقین سے یکم اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں