بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے دوبارہ کپتان بن گئے

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے۔ بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ہوں گے۔

گزشتہ کئی دنوں سے بابر اعظم کو قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم اب کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے بذریعہ ٹوئٹ اعلان کیا گیا کہ بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ہوں گے۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت 71 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قیادت کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ بابر اعظم کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ دوبارہ کپتانی دی گئی ہے۔

اسٹار بلے باز کو کپتانی دینے سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بابر اعظم کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی جس میں کپتانی سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں