لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی ایس پی اپنے گن مین سمیت جاں بحق

لکی مروت: خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ڈی ایس پی کو گن مین سمیت جاں بحق کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ لکی مروت کے علاقے میں پیش آیا، ڈی ایس پی گل محمد خان رات گئے معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے گاڑی میں موجود ڈی ایس پی اور گن مین شدید زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی گل محمد خان اور گن مین کو زخمی حالت میں سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں