ٹانک میں گرلز پرائمری اسکول بم دھماکے میں تباہ

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے حال ہی میں تعمیر ہونے والے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو بم دھماکے سے تباہ کر دیا۔

یہ واقعہ تھانہ ایس ایم اے کی حدود میں واقع گرہ بڈھا کے علاقے سیال گل کورونہ میں پیش آیا۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں