خیبر پختونخوا اسمبلی میں گجری زبان کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا گیا

خیبر پختونخوا اسمبلی نے گجری زبان کو ایوان کی کارروائی کا حصہ بنا کر اسے صوبے میں بولی جانے والی چھٹی زبان کے طور پر منظور کرلیا ہے۔

اسمبلی اجلاس کے دوران اراکین کو گجری زبان میں گفتگو کی اجازت بھی دے دی گئی۔ اس مقصد کے لیے اسمبلی کے رولز آف بزنس میں ترمیم کی گئی، جس کے بعد گجری زبان کو باضابطہ طور پر کارروائی میں شامل کرلیا گیا۔

اب اراکین اسمبلی اردو، انگریزی، پشتو، ہندکو، سرائیکی اور گجری، ان چھ زبانوں میں سے کسی میں بھی اظہارِ خیال کرسکیں گے۔

یہ فیصلہ صوبے کے ثقافتی اور لسانی تنوع کے احترام اور فروغ کی ایک اہم علامت قرار دیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں