اسلام آباد–پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بی آئی ایس پی کے تحت مستحق افراد کو دی جانے والی مالی معاونت اور ادائیگیوں کے نظام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت دی کہ مستحقین کو ادائیگیوں کا ایسا شفاف نظام تشکیل دیا جائے جس سے کسی کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو اور امداد کی فراہمی مکمل شفافیت کے ساتھ یقینی بنائی جائے۔
اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالد نے چیئرمین کو یقین دہانی کرائی کہ بی آئی ایس پی کے نظام میں بہتری کے لیے مزید اصلاحات جلد نافذ کی جائیں گی۔
مزید برآں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بینظیر ہنرمند پروگرام سے متعلق بھی معلومات حاصل کیں، جس پر چیئرپرسن روبینہ خالد نے انہیں پروگرام کی تازہ پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔











