دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔











