شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں نامعلوم افراد نے ایک سرکاری پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
گزشتہ رات گاؤں خوشحالی میں گورنمنٹ پرائمری اسکول آیاز کوٹ میں ہونے والے دھماکے سے عمارت کا بڑا حصہ زمین بوس ہو گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اس اسکول میں 600 سے زائد بچے زیرِ تعلیم تھے۔ عمارت کی تباہی کے بعد علاقے میں شدید ب خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور والدین اپنے بچوں کے تعلیمی مستقبل کے بارے میں پریشان دکھائی دیتے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں پر اس طرح کے حملے نہ صرف تعلیمی ماحول کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ امن و امان کے لئے بھی تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔











