پاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کے لیے دبئی پہنچ گئی

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی ایشیا کپ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئی ہے۔ ون ڈے فارمیٹ پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک جاری رہے گا، جہاں پاکستان گروپ اے میں بھارت، ملائیشیا اور میزبان یو اے ای کے ساتھ شامل ہے۔ قومی جونیئر ٹیم اپنا پہلا میچ ٹورنامنٹ کے افتتاحی دن ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

روانگی سے قبل ٹیم منیجر اور مینٹور کے فرائض انجام دینے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو بھرپور اعتماد، توجہ اور سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

ان کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی کے سات روزہ ٹریننگ کیمپ میں نوجوان کرکٹرز نے انتہائی سنجیدگی اور محنت کے ساتھ اپنی خامیوں پر کام کیا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایونٹ سے قبل دبئی میں ہونے والی ٹریننگ سے ٹیم کو کنڈیشنز سمجھنے اور خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنے میں مدد ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی کے لیے پُرعزم ہیں اور مثبت نتائج دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں