وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کراچی روانگی سے قبل پیغام، مزارِ قائد پر بڑے جلسے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی روانگی سے قبل جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ تین روزہ دورے پر سندھ جا رہے ہیں، جہاں اتوار کے روز کراچی میں مزارِ قائد پر ایک بڑے عوامی جلسے کا انعقاد کیا جائے گا، جو شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

ویڈیو پیغام میں سہیل آفریدی نے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھرپور تیاری کریں اور اسٹریٹ موومنٹ میں بھرپور انداز میں شریک ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام سندھ کے ہر شہر اور ہر گلی تک پہنچائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اتوار کو ساڑھے چار بجے مزارِ قائد پر جلسہ منعقد کیا جائے گا، جہاں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی اپنے دورۂ کراچی کے دوران مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ شیڈول کے مطابق وہ انصاف ہاؤس جائیں گے، کراچی پریس کلب میں ’’میٹ دی پریس‘‘ سے خطاب کریں گے، اس کے بعد حیدرآباد روانہ ہوں گے، جبکہ اتوار کو مزارِ قائد پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں