کے پی اسمبلی تحلیل کا اعلان؛ اے این پی نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر اور چیئرمین پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے اعلان کے بعد بونیر صوبائی حلقوں و میٹرپولیٹن کیلیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

باچاخان مرکز پشاور میں میٹروپولیٹن پشاور کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر نے کہا کہ عمران خان 23 دسمبر چھوڑیں کل اسمبلیاں توڑیں، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، آپ کل اسمبلیاں توڑیں اور الیکشن کا اعلان کریں، میں آج امیدواران کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’لکھ کر رکھ لیں عمران خان نے اعلان تو کردیا لیکن یہ صاحب اسمبلیاں نہیں توڑیں گے، انہوں نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں شرمسار کر دیا، دنیا کہے گی کہ یہ ایسے لوگ ہیں جن کو تحفوں کی قدر نہیں، یہ دوسروں کو چور کہتے ہیں یہ خود سب سے بڑا چور ہے، پنجاب کو کنگال اور ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، آج بھاگنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں