صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان مقرر کردیا۔
صدر مملکت نے گورنر بلوچستان کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے گورنر بلوچسستان کے لیے نام کی منظوری گذشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل سے ملاقات میں دی۔ملاقات میں ملک عبدالولی کاکڑ بھی موجود تھے۔
ملک عبدالولی کاکڑ بی این پی کے مرکزی نائب صدر کے طور پر ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں.