فرانس فٹ بال فیڈریشن کامیچ میں مسلم کھلاڑیوں کو افطار کیلئے وقفہ نہ دینے کا فیصلہ

فرانس کی فٹ بال فیڈریشن نے ریفریوں کو ہدایات دی ہیں کہ رمضان کے دوران مسلمان کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کی اجازت دینے کے لیے میچ نہ روکا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کے نوٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رمضان میں افطاری کے باعث جاری میچوں میں خلل پڑ رہا تھا۔

فیڈریشن کے فیڈرل ریفری کمیشن کے سربراہ ایرک بورگھینی نے بتایا کہ ’ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، کھیل کود کرنے کا اپنا وقت ہے جبکہ مذہب پر عمل کرنے کا بھی وقت ہوتا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’فیڈریشن کے علم میں یہ بات بھی آئی ہے کہ محدود تعداد میں غیر پیشہ ور سطح کے اجلاسوں کو اس لیے روک دیا گیا تھا تاکہ روزہ دار کھلاڑیوں کو خود کو ہائیڈریٹ رکھنے کی اجازت دی جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فٹ بال کے قواعد میں سیکولرازم کے اصول کا سختی سے احترام شامل ہے جبکہ فٹ بال کے ضابطوں میں اس کی اجازت نہیں ہے۔

اس کے برعکس انگلش فٹ بال نے فیصلہ کیا تھا کہ پریمیئر لیگ کے میچز کو دوران افطار کرنے کی اجازت دی گئی ہے، روزے کے دوران مسلمان طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کھانے اور پانی سے پرہیز کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں