پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر دو روپے تینتالیس پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے دو پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں