راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں میں مصطفیٰ، قسمت اللہ اور اسلام الدین شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے جبکہ مرنے والے ملک دشمن دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔