سویلین کے فوجی ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کا معاملہ، کےپی کابینہ میں اختلافات

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے اختلاف رائے سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی منظوری دے دی۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے گزشتہ سماعت پر انٹرا کورٹ اپیلیں واپس لینے کا عندیہ دیا تھا۔ذرائع کے مطابق کے پی کابینہ نے فوجی عدالتوں کے مقدمے میں انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے کابینہ ارکان سے ہنگامی بنیاد پر منظوری سرکلر کے ذریعے لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کیلئے کے پی کابینہ کے وزراء سے سمری پر دستخط لیے گئے جن میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، عاقب اللہ خان، مینا خان، نذیر احمد عباسی، سید قاسم علی شاہ اور محمد زبیر شاہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے 7 وزراء نے اپیل واپس لینے کی سمری پر دستخط نہیں کیے جن میں عدنان قادری، محمد سجاد، فضل شکور، پختون یار خان، آفتاب عالم آفریدی، خلیق الرحمان اور فیصل خان ترکئی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں