پشاور، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عملے کی دوہری ملازمت پر مکمل پابندی عائد

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عملے کی دوہری ملازمت پر مکمل پابندی نافذ کر دی گئی ہے، جس کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اب کوئی بھی ملازم بیک وقت سرکاری، نیم سرکاری، خودمختار ادارے یا کسی نجی تنظیم میں ملازمت نہیں کر سکے گا۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندی مستقل، کنٹریکٹ اور پارٹ ٹائم بنیادوں پر انجام دی جانے والی تمام سرکاری اور نجی نوکریوں پر لاگو ہو گی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ادارے میں نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی ملازم کے خلاف دوہری ملازمت ثابت ہو گئی تو اس کے خلاف ادارہ جاتی پالیسی کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں