پشاور: سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر مراد سعید کے کاغذات منظور کرلیے گئے، اپیلیٹ ٹریبونل نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
اپیلیٹ ٹریبونل نے مراد سعید کے خلاف تمام 8 اعتراضات مسترد کردیئے ہیں ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید کے تصدیق اور تائید کنندہ کے دستخط اصلی ہے، مراد سعید نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جرمانے کی رقم جمع کی ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ مفرور کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے، مفرور ہونے کی بنیاد پر کاغذات مسترد نہیں ہوسکتے، مراد سعید نے اپنے اثاثے بھی ظاہر کئے، مراد سعید کے کاغذات پاور آف اٹارنی کے ذریعے جمع ہوئے جو درست ہیں۔