سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے باضابطہ طورپر پیپلزپارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے نجی ٹی وی پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کیلئے نیک تمنائیں اورنیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
مصطفیٰ نوازکھوکھر 2018 میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سےسینیٹرمنتخب ہوئے تھے اور انہوں نے 10 نومبر 2022 کو اپنے نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔