ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں 30 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریجنل صدر پی ٹی آئی عامر مسعود مغل کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈی چوک سمیت کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر درخواست مسترد کی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل نے 30 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں