شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں کپتانی کریں گے۔ یہ سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

شاہین شاہ کی بطور کپتان تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں