شانگلہ:خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق مسافرگاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی۔حملے میں پانچ چینی باشندے ہلاک ہوئے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ نے بتایا ہےکہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی۔
چینی مسافروں کی گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد علاقےکو سکیورٹی فورسز نےگھیرے میں لے لیا ہے۔