راولپنڈی بحریہ ٹاؤن میں وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا دن دہاڑے قتل، ملزمان تا حال گرفتار نہ ہو سکے

راولپنڈی:راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان فواد محسود قبضہ مافیا نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فریقین کے درمیان کسی معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے اور فائرنگ میں بدل گئی۔

فواد محسود کے ورثا نے الازم لگایا ہے کہ ملزمان ہادی بٹ اور پیر اویس نے معمولی تلخ کلامی پر فواد محسود پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان قبضہ مافیا کے سرغنہ ہیں اور پولیس ان کے خلاف کاروائی کرنے میں سستی کر رہی ہے۔ ورثاء کی درخواست پر راولپنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

گزشتہ روز فواد محسود کی نمازِ جنازہ بھارکہو کے کلمہ چوک میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ نوجوان کی اچانک موت پر علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے جبکہ اہلِ خانہ نے اعلیٰ حکام سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں