’دنگل‘ کی زائرہ وسیم نے خاموشی سے نئی زندگی کا آغاز کر دیا

دنگل اور سیکریٹ سپر اسٹار جیسی کامیاب فلموں میں عامر خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زائرہ وسیم نے خاموشی سے نکاح کیا اور اس کی اطلاع خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں صرف تین الفاظ لکھے: قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے۔

زائرہ کے مداحوں نے ان کے سادہ اور باوقار انداز کو پسند کیا، کیونکہ انہوں نے نمود و نمائش کے بجائے سادگی کو ترجیح دی۔

زائرہ کی شیئر کردہ تصاویر میں ان کے ہاتھ مہندی سے سجے دکھائی دیتے ہیں اور وہ نکاح نامے پر دستخط کر رہی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ چاند کی طرف دیکھ رہی ہیں، جیسے نئی زندگی کی شروعات کا خواب آسمان پر رقم کر رہی ہوں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ زائرہ وسیم نے اپنے شوہر کا چہرہ یا نام ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی تفصیل بتائی۔

اداکارہ نے بس اتنا کہا کہ وہ اب مسز بن چکی ہیں اور اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا چاہتی ہیں۔

یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلمی دنیا ان کے مذہبی عقائد سے مطابقت نہیں رکھتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں