سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے نےپی سی بی کی دعوت قبول کر لی

پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے نے باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی دعوت قبول کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے شرکت سے معذرت کے بعد پی سی بی نے متبادل ٹیموں سے رابطے کیے تھے، جن میں زمبابوے کی منظوری حاصل ہوگئی۔

اب یہ سہ ملکی سیریز پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان نومبر میں منعقد ہوگی۔ ایونٹ 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور کے میدانوں میں کھیلا جائے گا۔

افتتاحی مقابلہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 17 نومبر کو راولپنڈی میں ہوگا، جب کہ زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں 19 نومبر کو آمنے سامنے آئیں گی۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم پانچ میچز کی میزبانی کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں