خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے الرٹ جاری

پشاور۔ خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں عید قربان سے پہلےکانگووائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے،ہسپتالوں کومشتبہ کانگو کیسز کےسیمپلز پبلک ہیلتھ لیب بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔

عوام کومویشیوں کےساتھ احتیاط برتنےکامشورہ دیاگیا،کانگو وائرس کےمشتبہ مریضوں کےلیےسخت حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

طبی عملے کو پی پی ای اور انفیکشن کنٹرول پروٹوکول پر عمل لازمی قرار دیا گیا،مشتبہ کیسز کے نمونے ٹرپل پیکجنگ کے ذریعے لیبارٹری بھجوانے کی ہدایت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں