پشاور ۔سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار خارجی دہشت گرد نے افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا۔
فتنۃ الخوارج کے سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر نے اعتراف کیا کہ فتنۃ الخوارج میں پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کی وجہ سے شامل ہوا۔
خارجی عامر سہیل اپنے حوالے سے بتایا کہ افغان صوبے پکتیکا میں فتنۃ الخوارج کے مرکز میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی، افغانستان میں فتنۃ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔
فتنۃ الخوارج کے اہم سرغنہ نے بتایا کہ افغانستان میں موجود داعش، القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ بھی ہمارے قریبی روابط تھے جبکہ ہمیں افغانستان اور دیگر غیر ملکی ایجنسیوں بشمول ’’را‘‘ کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جاتی تھی۔











