ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای کی تدفین 9 جولائی کو مشہدمیں ہوگی

ایران کے سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی عوامی سطح پر دعائیہ اور الوداعی تقریبات کا آغاز 4 جولائی سے ہوگا جبکہ انھیں 9 جولائی کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہید رہبرِ انقلاب اور ان کے بعض اہلِ خانہ کی یاد میں عوامی تعزیتی اور الوداعی تقریبات کا آغاز 4 جولائی سے تہران کے امام خمینی مصلیٰ سے ہوگا۔

6 جولائی کو دارالحکومت تہران میں شہید رہبر معظم کا جنازہ جلوس کی صورت میں لایا جائے گا جبکہ 7 جولائی کو مقدس شہر قُم میں بھی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں