زندگی گزارنے کیلئے اب کسی مرد کی ضرورت نہیں، آئمہ بیگ

کراچی: معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ انھیں زندگی گزارنے کے لیے اب کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق سوال پر گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اب مردوں کے حوالے سے کوئی توقعات نہیں ہیں لیکن چاہتی ہوں کہ جو بھی ہو وہ انسان کا بچہ ہو اور ساتھ دینے والا شخص ہو۔

آئمہ بیگ نے کہا کہ مجھے اب اپنی زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اگر کوئی شخص زندگی میں آگیا تو اسے ایک بونس تصور کروں گی بصورت دیگر مجھے زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے نہ ہی اس حوالے سے کچھ سوچنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں