پاک فوج پر جھوٹے الزامات عائد کرنے پر عمران خان کی بہن کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی این سی سی آئی اے اسلام آباد نے معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کی کامیابیوں کو جھٹلانے ، ریاست و ریاستی اداروں بشمول مسلح افواج پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے و ریاست پر عوام کا اعتماد متزلزل کرنے اور سراسیمگی پھیلانے کی کوشش پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کی خلاف پیکا ایکٹ سمیت فساد پھیلانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ ریاست کی جانب سے این سی سی آئی اے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ابرہیم فاروق کی مدعیت میں درج کیاگیا جس میں تحریر کیاگیا ہے کہ نورین نیازی نے پوڈکاسٹ انٹرویو میں پاکستان کی ریاست اور اس کے اداروں بشمول مسلح افواج پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں