وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو عدالت سے بڑ ا ریلیف مل گیا

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں وزیراعلیٰ کے علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے وکلا کے ہمراہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے دوران علی امین کے وکیل راجہ ظہور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایف آئی آر میں نامزد ہیں مگر ان کا کردارکوئی نہیں، وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے، ان کے خلاف 50 ایف آئی آرز درج ہوئیں، ان کو عدالت تک پہنچنے بھی نہیں دیا جاتا تھا۔

عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سننے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں