’’ آئندہ 5 سال میں کے پی کے تباہ ہونے جا رہا ہے‘‘بڑا دعویٰ سامنے آگیا

پشاور:مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا ہے۔

پشاور میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بھی اعتراض کے بعد اعظم سواتی کو نااہل کیا گیا تھا۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پہلے 1100 ارب روپے کا قرض تو ختم کرے، آئندہ 5 سال میں کے پی کے تباہ ہونے جا رہا ہے، زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی، علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی۔

ن لیگی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے، کے پی کے میں آٹا نہیں، دیگر بنیادی مسائل ہیں۔

کیپٹن (ر) صفدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دیسی مرغی اور انڈے مل رہے ہیں، انہیں اور کیا چاہیے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں