پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کا کہنا ہے ان مشکل حالات میں ، میں عمران خان کی بہنوں اور بی بی صاحبہ کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہوں
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یہ ان کا حق ہے کہ وہ پوچھیں کہ پارٹی عمران خان کے لیے کیا کر رہی ہے
لیکن سچ تو یہ ہے کہ پارٹی کچھ بھی نہیں کر رہی ، ہر نعرہ فریب ہے ہر بیان مکر ہے مقصد وقت گزاری اور سہولت کاری ہے ۔
میرا لیڈر قائد تنہائی میں ہے ہم بھی پارٹی ڈسپلن کے پابند ہو کر پارٹی پلیٹ فارمز پر پِچھلے کئی مہینوں سے لائحہ عمل مانگ رہے ہیں ۔











