خیبر پختونخوا کے علاقے ہری پور کے ایک صنعتی علاقے میں گیس پائپ لائن میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ابتدائی طور پر گیس لیکیج یا تکنیکی خرابی کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔











