پہلی بار بھیک مانگنے پر وارننگ یا ایک ماہ قید، دوبارہ ایک سال قید کی سزا ہوگی، کے پی اسمبلی میں بل پیش

خیبر پختونخوا اسمبلی میں گداگری کے خاتمے کے لیے ویگرینسی ایکٹ 2026 اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس مسند نشین ادریس خٹک کے زیر صدارت دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا جس میں گداگری کے خاتمے کے لیے اہم بل پیش کیا گیا۔

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے ویگرینسی ایکٹ 2026 کا مجوزہ بل ایوان میں پیش کیا۔

بل کے مطابق یہ قانون پورے صوبے میں نافذ ہوگا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں