وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد بانی چیئرمین کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر کشمیریوں نے لبیک کہا۔ آزاد کشمیر کی حکومت نے بھی راستے بند رکھے ہوئے ہیں، مسلط ٹولے نے آپ کے مہمان کے ساتھ جو رویہ رکھا وہ کشمیریوں کا رویہ نہیں۔
آئندہ الیکشن میں آپ کے حق پر پھر ڈاکہ ڈالا جائے گا، اسے روکنا ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد بانی پی ٹی آئی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی ہے، اب بانی پی ٹی آئی کو صرف پاکستانیوں اور کشمیریوں سے امید ہے۔











