اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، خطے کی صورتحال پر جامع غور

اسلام آباد(احمد نواز خان) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت وزارتِ خارجہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سمیت وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کا تفصیلی اور جامع جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کے عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مذاکرات اور مؤثر سفارتکاری کے ذریعے خطے میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ امن پسند اور پائیدار حل تلاش کیے جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں