وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزراء اور معاونین کی الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و بی اے پی کے مرکزی صدر خالد حسین مگسی، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں وزراء نے وزیراعظم کو اپنی وزارتوں سے متعلقہ امور اور جاری منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ریلوے میں عوامی سہولت، محفوظ سفر اور فریٹ سروس کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا، جبکہ صحت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے جاری منصوبوں پر اظہار اطمینان بھی کیا۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں