تنازعات کا شکار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ایک بار پھر نئے مسئلے میں گھِر گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریان پراگ پر ڈریسنگ روم میں شرمناک حرکت کے باعث پابندی لگنے کا امکان ہے۔
بدھ کے روز راجستھان رائلز نے پنجاب کنگز کا جیت کا سلسلہ توڑ دیا، مگر میچ کے بعد توجہ کارکردگی کے بجائے کپتان ریان پراگ کی اس ویڈیو پر رہی جس میں وہ ڈریسنگ روم میں ویپنگ کرتے نظر آئے۔
ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیکھنے میں آیا کیونکہ اسٹیڈیمز اور خصوصاً ڈریسنگ رومز میں ویپنگ یا سگریٹ نوشی سختی سے ممنوع ہے۔
معاملہ صرف ضابطوں کی خلاف ورزی تک محدود نہیں رہا بلکہ قانونی رخ بھی اختیار کر گیا ہے، کیونکہ بھارت میں 2019 کے ’پروہیبیشن آف الیکٹرانک سگریٹس ایکٹ (PECA)‘ کے تحت ویپس اور ای سگریٹس کی تیاری، فروخت، خرید، درآمد، برآمد اور تشہیر پر مکمل پابندی عائد ہے۔
قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں کھلاڑی کو جرمانے یا قید جیسے نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔











