وزیراعظم نے اپنا گھر اسکیم کا اجرا کردیا، بجٹ میں بڑی سہولتیں لانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر اسکیم کا اجرا کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے آئندہ بجٹ کے حوالے سے خوش خبری سنائی کہ حکومت عوامی فلاح کے لیے اہم اور نمایاں اقدامات سامنے لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت شہریوں کو ایک کروڑ روپے تک قرض آسان شرائط پر فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنا ذاتی گھر تعمیر کر سکیں۔

یہ منصوبہ ملک کے چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک پھیلایا گیا ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو اس سہولت سے مستفید کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجموعی طور پر اس اسکیم کا حجم 3.2 کھرب روپے تک پہنچے گا، جس کے تحت 10 مرلے تک کے پلاٹس پر گھر بنانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ وہ خود ہر ماہ اس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے تاکہ اس پر عملدرآمد مؤثر انداز میں جاری رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں