عید الاضحی کب ہوگی ،تاریخ سامنے آگئی

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر موسم صاف رہا تو پاکستان میں ذی الحجہ 1447 ہجری کا چاند اتوار 17 مئی 2026 کی شام دیکھا جا سکے گا

جس کے بعد یکم ذی الحجہ پیر 18 مئی کو ہو گی جبکہ عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی 2026ء کو منائے جانے کا امکان ہے۔

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 16 اور 17 مئی کی درمیانی رات پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر ایک منٹ پر پیدا ہو گا۔

17 مئی کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 گھنٹے سے کچھ زیادہ ہو گی، جو رویتِ ہلال کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں