چارسدہ میں شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس پر حملہ کرنے والے نیٹ ورک کے بارے تفتیشی ٹیموں نے سراغ لگا لیا گیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مبینہ حملہ آوروں کی تصاویر بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے، ملوث عناصر کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور مقامی پولیس کی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم نے حاصل فوٹیج سے اہم مواد کا جائزہ لیا اور واردات میں ملوث 4 میں سے ایک دہشت گرد کی نشان دہی ہوگئی۔











