پاکستان کا بنوں پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملے کے معاملے پر افغان طالبان حکومت کیخلاف سخت احتجاج

پاکستان نے بنوں میں فتح خیل پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملے کے معاملے پر افغان طالبان حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔

9 مئی کو خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک شہری بھی شامل ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق واقعے کی تفصیلی تحقیقات، شواہد اور تکنیکی انٹیلی جنس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود دہشتگردوں نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں