وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور دیگر اہم انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش، پنجاب سے گندم کی ترسیل کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں سی این جی کی بندش آئین کی خلاف ورزی ہے اور اس فیصلے سے غریب طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب راہداری فراہم کرے تو خیبرپختونخوا سندھ سے گندم حاصل کرسکتا ہے تاہم راہداری نہ ہونے کے باعث صوبے کو گندم مہنگے داموں مل رہی ہے۔ سندھ حکومت خیبرپختونخوا کو گندم فراہم کرنے پر آمادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں